وزارت دفاع

چیف آف آرمی اسٹاف این سی سی کیڈٹوں کے گرویدہ ہوگئے

Posted On: 16 JAN 2018 8:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔17؍جنوری۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل بپن راوت ، یو وائی ایس ایم ، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، ایس ایم، وی ایس ایم، 16؍جنوری 2018 کو ڈی جی این سی سی کیمپ  کے احاطے میں این سی سی  ریپبلک  ڈے کیمپ 2018کے معائنے کے دوران این سی سی کیڈٹوں کی کارکردگی اور چابکدسی اور مہارت کے گرویدہ ہوگئے۔ اس موقع پر این سی سی کے ڈائرکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل بی ایس سہراوت ،ایس ایم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر این سی سی بری فوج ، بحریہ  اور فضائیہ سمیت تینوں بازوؤں نے چیف آف آرمی اسٹاف کی کیمپ میں آمد پر انہیں ایک شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں این سی سی کیڈٹوں نے اپنے بینڈ پرخوبصورت دھنیں بجائیں۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف نے مختلف سماجی بیداریوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے مرکزی خیالات کی تصویر کشی کرتے ہوئے این سی سی کیڈٹوں کے تیار کردہ فلیگ ایریا کا بھی معائنہ کیا۔ این سی سی کیڈٹوں نے جنرل بپن راوت موصوف سے اپنی اپنی ریاستوں کے این سی سی ڈائرکٹوریٹ کے پیش کردہ مرکزی خیالات کی تفصیلات بیان کی۔

 بعد ازاں  ہمہ گیر صلاحیتوں کے حامل ان این سی سی کیڈٹوں نے این سی سی کے  آڈیٹوریم میں ایک رنگا رنگ اور شاندار  پروگرام پیش کیا، جس میں مادر وطن کی ثقافتی وراثت کی ترجمانی کرنے والے اجتماعی رقص اور بیلے ڈانس شامل تھے۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف موصوف نے بے نظیر پریڈ اور ڈرِل اور سریلی دھنیں پیش کرنے کیلئے گارڈ آف آنر کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس بات پر بھی اظہار مسرت کیا کہ سابق این سی سی کیڈٹ سرکار اور مسلح افواج میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں اور بے نظیر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے این سی سی کیڈٹوں کو تلقین کی کہ وہ جو کام بھی ہاتھ میں لیا جائے اس کو پورے ذہن ودل کی دلجمعی کے ساتھ کیا جائے۔ اور ملک کے نوجوانوں کیلئے رول ماڈل بنیں۔

 

U-336



(Release ID: 1516906) Visitor Counter : 52


Read this release in: English