وزارت دفاع

وائس ایڈمیرل اے بی سنگھ نے ویسٹرن نیول کمانڈ کے چیف آف اسٹاف کے منصب کی ذمہ داری سنبھالی

Posted On: 15 JAN 2018 8:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16/جنوری۔ وائس ایڈمیرل اجیندر بہادر سنگھ اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے ایڈمیرل رونیت سنگھ اے وی ایس ایم، این ایم سے ویسٹرن نیول کمانڈ کے چیف آف اسٹاف کے منصب کی ذمے داری قبول کی۔ اس سے پہلے وائس ایڈمیرل اے بی سنگھ اسٹریٹجک فورسیز کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر اِن چیف کے منصب پر فائز تھے۔

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے سرکردہ بحری افسر وائس ایڈمیرل اے بی سنگھ کو ہندوستانی بحریہ میں یکم جولائی 1983 کو کمیشن دیا گیا تھا۔ جناب اے بی سنگھ نیویگیشن اور ایئرکرافٹ ڈائریکشن کے ماہرین میں شامل ہیں اور خصوصی ماہر کی حیثیت سے ان کی تقرری میں آپریشن پون کے دوران آئی این ایس کمورٹا کے نیوی گیٹیو آفیسر کی ذمے داری بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں جناب اے بی سنگھ ڈیسٹرائر بحری جہاز آئی این ایس رنجیت کی بھی ذمے داری تفویض کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں جناب اے بی سنگھ آپریشن پراکرم کے دوران مغربی بیڑے کے فری نیوی گیٹنگ آفیسر کی ذمے داری بھی سنبھالیں گے۔

فلیگ آفیسر مذکور نے بحریہ کے ویر (میزائل بردار)، جہاز وندھیاگری (فیگیٹ)، ترشول (گائیڈیڈ میزائل فری گیٹ) اور طیارہ بردار بحری جہاز وراٹ کی کمان کی ذمے داریاں بھی بحسن و خوبی انجام دی ہیں۔ جناب اے بی سنگھ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڑک واسلا میں انسٹرکٹر کے عہدے پر اپنی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ علاوہ ازیں جناب سنگھ کوچی کے نیوی گیشن اینڈ ڈائریکشن اسکول اور ڈی ایس ایس سی ویلنگٹن میں ڈائریکٹنگ اسٹاف کے منصب پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ وائس ایڈمیرل اے بی سنگھ نے  نیول ہیڈ کوارٹر میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹوریٹ آف نیول پلانس میں پرنسپل ڈائریکٹر کے مناصب کی ذمے داریاں بھی انجام دی ہیں۔ انھوں نے پرنسپل ڈائریکٹر کی حیثیت سے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹریٹجی، کنسیپٹس اینڈ ٹرانسفارمیشن کی تشکیل کی تھی۔

وائس ایڈمیرل اے بی سنگھ کو 2012 میں فلیگ رینک پر ترقی دی گئی تھی۔ اس وقت سے وہ اے او بی پروجیکٹ کے فلیگ آفیسر، نیول ہیڈ کوارٹر میں اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (پالیسی اور پلانٹس) اور مشرقی بحری بیڑے کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ کے منصب پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ فلیگ آفیسر مذکور کوملک و قوم کے لئے ان کی مثالی خدمات کے لئے 2011 میں وششٹ سیوا میڈل  سے سرفراز کیا گیا تھا۔

 

    

U-315



(Release ID: 1516805) Visitor Counter : 67


Read this release in: English