کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت میں تھوک قیمتوں کا انڈیکس اعداد و شمار (بنیاد: 2011-12= 100)


دسمبر 2017 کے مہینے کا جائزہ

Posted On: 15 JAN 2018 12:04PM by PIB Delhi

 نئی دہلی،15/جنوری۔ دسمبر 2017 کے مہینے کے لئے سبھی اشیاء کے تھوک قیمتوں کے سرکاری انڈیکس (بنیاد: 2011-12 = 100) میں پچھلے مہینے 0.5 کی کمی ہوکر یہ 116.3 (عارضی) سے 115.7 (عارضی) پر پہنچ گیا۔

افراط زر

ماہانہ ڈبلیو پی آئی کی بنیاد پر افراط زر کی سالانہ شرح دسمبر 2017 کے مہینے کے لئے 3.58 فیصد (عارضی) رہی۔ (جو دسمبر 2016 کے مقابلے ہے) جیسا کہ پچھلے مہینے کے لئے 3.93 فیصد (عارضی) اور پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران 2.10 فیصد سے مقابلہ کیا گیا۔ مالی سال میں اب تک جو افراط زر کی شرح رہی وہ پچھلے سال اسی عرصے کے دوران 3.71 فیصد کی شرح کے مقابلے 2.21 فیصد رہی۔

ضمیمہ1 اور ضمیمہ 2 میں اہم اشیاء ؍ اشیاء کے گروپوں کے لئے افراط زر۔

اشیاء کے مختلف گروپوں کے لئے انڈیکس کی حرکت کو ذیل میں مختصر طور پر بتایا گیا ہے:-

بنیادی اشیاء (وزن 22.62 فیصد)

اس بڑے گروپ کے انڈیکس میں 2.9 فیصد کمی ہوکر یہ پچھلے مہینے کے 135.6 (عارضی) سے 131.7 فیصد (عارضی) پر آگیا۔ جن گروپوں اور اشیاء میں اس مہینے کے دوران تبدیلیاں آئیں وہ اس طرح ہیں:-

غذائی اشیاء کے گروپ کے انڈیکس میں پچھلے مہینے 4.3 فیصد کی کمی ہوکر یہ 150.6 (عارضی) سے 144.1 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ پھلوں اور سبزیوں (14 فیصد)، مٹر ؍ چوالی (6 فیصد)، چنے اور انڈے (5-5 فیصد)، راجما اور پولٹری مرغ (4-4 فیصد)، کافی اور اندرون ملک مچھلی (3-3 فیصد)، اڑد اور چائے (2-2 فیصد) اور مکا اور مسور (1-1 فیصد) کی کمی ہے، البتہ پان (16 فیصد)، باجرا (3 فیصد)، جوار، جو اور مصالحہ جات (2 فیصد)، ارہر، مونگ اور خنزیر کے گوشت میں (1 فیصد) کا اضافہ ہوا۔

غیرغذائی اشیاء کے گروپ کے انڈیکس میں 1.8 فیصد کا اضافہ ہوکر یہ پچھلے مہینے 116.9 (عارضی) سے 119.0 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ گل بانی (19 فیصد)، کھوپرا (ناریل)، (8 فیصد)، خام ریشم، تل اور کھیرے کے بیج (7-7 فیصد)، خام کپاس، خام اون اور خام ربر (4-4 فیصد)، خام چمڑا اور سویابین (3-3 فیصد)، کپاس کے بیج، تل اور سرسوں کے بیج اور ارنڈی کے بیج (2-2 فیصد)، خام پٹسن، خام چمڑا، سورج مکھی اور ناریل کے ریشے  میں (1-1 فیصد) کا اضافہ ہے۔

پچھلے مہینے کے لئے معدنیات کے گروپ کے انڈیکس میں 5.4 فیصد کی کمی ہوکر یہ 129.3 (عارضی) سے 122.3 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ خالص تانبے میں (14 فیصد)، خالص سیسے اور خالص جستے میں (7-7 فیصد) کی کمی رہی۔ البتہ کرومائیٹ میں (9 فیصد)، خام مینگنیز (6 فیصد)، باکسائٹ (3 فیصد) اور فارسفورائٹ میں (1 فیصد) کا اضافہ ہوا۔

پچھلے مہینے کے لئے ‘خام پیٹرولیم و قدرتی گیس گروپ کے انڈیکس میں 4.8 فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 74.5 (عارضی) سے 78.1 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ خام پیٹرولیم کی قیمت میں اضافہ (7 فیصد) رہی، البتہ قدرتی گیس کی قیمت میں (1 فیصد) کی کمی آئی۔

ایندھن اور بجلی (وزن 13.15 فیصد)

پچھلے مہینے کے لئے اس بڑے گروپ کے انڈیکس میں 1.6 فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 95.0 (عارضی) سے 96.5 (عارضی) پر آگیا۔ اس مہینے کے دوران جن گروپوں اور اشیاء میں اتار چڑھاؤ آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں:-

پچھلے مہینے کے لئے کوئلے کے گروپ کے انڈیکس میں 0.6 فیصد کا اضافہ ہوکر 117.6 (عارضی) سے 118.3 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ لگنائٹ کی اونچی قیمت (18 فیصد) تھی۔

پچھلے مہینے کے لئے معدنیاتی تیلوں کے گروپ کے انڈیکس میں 2.8 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 84.6 (عارضی) سے 87.0 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ تارکول کی اونچی قیمت (12 فیصد)، اے ٹی ایف (7 فیصد)، نیلا تھوتھا (6 فیصد)، بھٹی میں کام آنے والے تیل (5 فیصد)، مٹی کے تیل (3 فیصد)، ایچ ایس ڈی اور پیٹرول میں (2-2 فیصد) اور ایل پی جی میں (1 فیصد) میں اضافہ رہا۔

تیارشدہ مصنوعات (وزن 64.23 فیصد)

پچھلے مہینے کے لئے اس بڑے گروپ کے انڈیکس میں 0.1 فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 113.9 (عارضی) سے 114.0 (عارضی) تک پہنچ گیا۔ جن گروپوں اور اشیاء میں اس مہینے کے دوران اتار چڑھاؤ آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں:-

پچھلے مہینے کے لئے تیارشدہ غذائی اشیاء کے گروپ کے انڈیکس میں 0.4 فیصد کی کمی ہوکر یہ 127.9 (عارضی) سے 127.4 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ شیرے میں (20 فیصد)، گڑ اور بیسن میں (6-6 فیصد)، شکر، شہد اور پاؤڈر والے دودھ میں (4-4 فیصد)، چکوری  اور بگاسی والے کافی پاؤڈر میں (3-3 فیصد)، ڈبہ بند چائے، میدے اور سوجی (روے) میں (2-2 فیصد)، مرغ ؍ بطخ، جلد اتاری ہوئی؍ برف میں جمی ہوئی، باسمتی چاول اور فوری طور پر تیار کی جانے والی کافی کی قیمت میں (1-1 فیصد) کمی رہی۔ البتہ مچھلی کی ڈبہ بندی اور اس کی حفاظت کی قیمت، سخت خول والے سمندری جانوروں اور مولس و ان کی مصنوعات، ناریل کے تیل اور دیگر گوشت، محفوظ کئے گئے ؍ ڈبہ بند میں (4-4 فیصد)، میکرونی، نوڈلس، کازکوس اور اسی طرح کی نشاستہ دار مصنوعات (3 فیصد)، کپاس کے بیج کے تیل، آٹے کی بھوسی، مصالحہ جات (ملے جلے مصالحہ جات ہیں) اور بھینس کا گوشت، تازہ ؍ برف میں جما ہوا (2-2 فیصد) اور سرسوں کے تیل، سورج مکھی کے تیل، دھان کی بھوسی کے تیل، مونگ پھلی کے تیل، السی کے تیل، اورٹ لینڈ، پام کے تیل، چاول (غیرباسمتی)، ناریل کی مصنوعات، چاکلیٹ و چینی سے بنی کنفیکشنری اور پھلوں اور سبزیوں کی ڈبہ بندی اور ان کو محفوظ کئے جانے پر (1-1 فیصد) کی کمی رہی۔

پچھلے مہینے کے لئے مشروبات بنانے کے گروپ کے انڈیکس میں 0.2 فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 119.5 (عارضی) سے 119.7 فیصد (عارضی) پر پہنچ گیا، جس کی وجہ بوتل بند معدنیاتی پانی (3 فیصد) اور گیس والے مشروبات ؍ سافٹ ڈرنکس (سافٹ ڈرنک کی روح بھی شامل ہے)، (2 فیصد)۔ البتہ وائن، بیئر  اور اسپرٹ میں (1-1 فیصد) کی کمی آئی ہے۔

پچھلے مہینے کے لئے تمباکو مصنوعات کے گروپ کے انڈیکس میں 2.1 فیصد کی کمی ہوکر یہ 155.3 (عارضی) سے 152.1 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ سگریٹ کی قیمت میں (10 فیصد) کی کمی رہی۔ البتہ تمباکو کی دیگر مصنوعات کی قیمت میں (3 فیصد) اور بیڑی کی قیمت میں (1 فیصد) اضافہ ہوا۔

پچھلے مہینے کے لئے کپڑے کی مصنوعات کے گروپ انڈیکس میں 0.4 فیصد کی کمی ہوکر یہ 113.5 (عارضی) سے 113.0 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ ڈوریوں، رسّی، سُتلی اور بننے اور کپڑوں کی فنیشنگ میں (2-2 فیصد) کمی رہی۔

پچھلے مہینے کے لئے پہننے والے کپڑوں کی تیاری کے گروپ کے انڈیکس میں 1.0 فیصد اضافہ ہوکر یہ 37.5 (عارضی) سے 138.9 (عارضی) پر پہنچ گیا، جس کی وجہ بنُے ہوئے اور کروشیئے کے ملبوسات کی قیمت میں اضافہ (3 فیصد) ہے۔

پچھلے مہینے کے لئے چمڑے اور اس سے متعلق مصنوعات کی تیاری کے گروپ کے انڈیکس میں 0.7 فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 119.5 (عارضی) سے 120.3 (عارضی) تک پہنچ گیا، جس کی وجہ چمڑے کی پیٹی اور دیگر اشیاء کی قیمت میں (6 فیصد) اضافہ اور چمڑے کے جوتے، سفری سامان، ہینڈ بیگ، دفتری بیگ وغیرہ کی قیمت میں (1-1 فیصد) کا اضافہ رہا۔

پچھلے مہینے کے لئے لکڑی اور لکڑی و کارک کی مصنوعات کی تیاری کے انڈیکس میں 1.0 فیصد کی کمی ہوکر یہ 131.6 (عارضی) سے 130.3 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ لکڑی کے بورڈ (بجلی کے سامان میں استعمال نہ ہونے والا)، (10 فیصد)، لکڑی کے بکسے ؍ کریٹ میں (6 فیصد)، لکڑی کے بتّے اور آرے سے چیری ہوئی لکڑی میں (3-3 فیصد)، لکڑی کی چھپٹی (1 فیصد) میں کمی رہی۔

پچھلے مہینے کے لئے کاغذ اور کاغذ کی مصنوعات کے گروپ کے انڈیکس میں 0.3 فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 118.1 (عارضی) سے 118.4 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ ٹیشو پیپر کی قیمت میں (3 فیصد) کا اضافہ اور کاغذ کے بکسوں، نیوزپرنٹ، بیس پیپر، برسل پیپر بورڈ، چھپائی اور لکھائی کا کاغذ اور کرافٹ کاغذ کی قیمت میں (1-1 فیصد) کی کمی۔

پچھلے مہینے کے لئے ریکارڈیڈ میڈیا کی چھپائی اور دوبارہ چھپائی کے گروپ کے انڈیکس میں 0.8 فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 142.5 (عارضی) سے 143.7 (عارضی) پر پہنچ گیا، جس کی وجہ اخبار کی قیمت میں (3 فیصد)، جریدے؍ عرصہ جاتی کی قیمت میں (2 فیصد) اور چھپے ہوئے لیبلز ؍ پوسٹرز؍ کیلنڈرز، اسٹیکرز پلاسٹک اور چھپے ہوئے فارم و شیڈول کی قیمت میں (1-1 فیصد) کا اضافہ رہا، البتہ ہولوگرام (تھری ڈی) کی قیمت میں (3 فیصد) کی کمی آئی۔

کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی مصنوعات کی تیاری کے گروپ کے پچھلے مہینے کے انڈیکس میں 0.5 فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 112.2 (عارضی) سے 112.8 فیصد عارضی پر پہنچ گیا، جس کی وجہ مینتھل کی قیمت میں (23 فیصد)، کافور کی قیمت میں (11 فیصد)، ایسیٹک ایسڈ و اس سے بنے ہوئے دیگر رقیق مادوں کی قیمت میں (7 فیصد)، سیلفیورک ایسڈ کی قیمت میں (6 فیصد)، اولیوریزن کی قیمت میں (5 فیصد)، سوڈیم فلیکاٹا، ہائیڈروجن پیروکسائڈ اور آرگینک سالوینٹ کی قیمت میں (4-4 فیصد)، شیمپو، امونیم سلفیٹ، ایکریلک فائبر، امونیا لیکویڈ، نائٹرک ایسڈ، ایتھائل ایسیٹیٹ، کاسٹک سوڈا (سوڈیم ہائیڈروکسائڈ) اور الکائیل بینزین کی قیمت میں (3-3 فیصد)، ربر، کیمیکلز، فیٹی ایسڈ، آرگینک کیمیکلز، ڈائی اسٹف؍ ڈائی جس میں ڈائی انٹر میڈیٹ اور پگمنٹ ؍ کلرز، الکحل، ڈی امونیم فاسفیٹ اور مچھر کش کوئیل میں (2-2 فیصد) اور جلد پر لگانے والی کریموں و لوشنوں، دیگر اِن آرگینک کیمیاوی مادوں، ایتھلین آکسائیڈ، چپکانے والا گوند، وارنش (سبھی طرح کی)، چھپائی کی روشنائی، سپر فاسفیٹ؍ فاسفیٹک فرٹیلائزر، دیگر پینٹ، فنگائی سائیڈ، رقیق، خوشبودار کیمیاوی مادے، امونیم نائٹریٹ، دیگر پیٹرو کیمیکل، انٹرمیڈیٹس، ٹوتھ پیسٹ؍ ٹوتھ پاؤڈر، ڈیٹرجینٹ کیک، کپڑے دھونے کا صابن، ٹکیہ؍ بار؍ پاؤڈر، کیڑے مار دواؤں، سوڈاایش؍ کپڑے دھونے کا سوڈا اور ایمائین کی قیمت میں (1-1 فیصد) کا اضافہ رہا۔

دواسازی، دواؤں میں کام آنے والے کیمیاوی اور باغبانی کی مصنوعات کی تیاری کے پچھلے مہینے کے انڈیکس میں 1.2 فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 121.6 (عارضی) سے 123.1 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ کینسر کی روک تھام سے متعلق دواؤں کی قیمت میں (5 فیصد)، پلاسٹک کیپسول کی قیمت میں (3 فیصد)، سوجن اور جلن کی روک تھام کرنے والی دواؤں کی قیمت میں (2-2 فیصد) اور آیورویدک دواؤں، اینٹی بایوٹکس و ان سے بنی ہوئی دیگر دواؤں اور کاٹن وول (طبی) کی قیمت میں (1-1 فیصد) کا اضافہ رہا۔

ربر اور پلاسٹک کی مصنوعات کی تیاری کے پچھلے مہینے کے انڈیکس میں 0.1 فیصد کی کمی ہوکر یہ 107.6 (عارضی) سے 107.5 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ ربرائزڈ ڈپڈ فیبرک کی قیمت میں (6 فیصد)، پولسٹر فلم اور ربر کے ریزوں کی قیمت میں (2 فیصد) کی کمی رہی۔

دیگر غیرمعدنی مصنوعات کے گروپ کے پچھلے مہینے کے انڈیکس میں 0.2 فیصد کا اضافہ ہوکر 111.4(عارضی) سے 111.6 (عارضی) تک آگیا، جس کی وجہ سیمنٹ بلاک کی قیمت میں (7 فیصد)، پورسلین سنیٹری ویئر کی قیمت میں (3 فیصد)، کھانا پکانے کے چینی کے برتنوں اور ریلوے سلیپر کی قیمت میں (2-2 فیصد) کا اضافہ رہا۔

بنیادی معدنیاتی مصنوعات کے گروپ کے پچھلے مہینے کے انڈیکس میں 1.0 فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 101.0 (عارضی) سے 102.0 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ اسٹینلس اسٹیل  کی قیمت میں (8 فیصد)، اسٹیل کوٹیڈ کی قیمت میں (3 فیصد)، اسٹیل کی چھڑوں جن میں فلیٹ، اسپونج آئرن، اسٹینلس اسٹیل ٹیوب کی قیمت میں (2-2 فیصد) کا اضافہ رہا۔

کمپیوٹر، الیکٹرانک اور آپٹیکل مصنوعات کی تیاری سے متعل گروپ کے پچھلے مہینے کے انڈیکس میں 0.4 فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 110.3 (عارضی) سے 110.7 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ کلر ٹی وی کی قیمت میں (2 فیصد) اور میٹر کی قیمت میں (1-1 فیصد) کا اضافہ رہا۔

مشینری اور ساز و سامان کی تیاری سے متعلق گروپ کے پچھلے مہینے کے انڈیکس میں 0.2 فیصد کی کمی ہوکر یہ 109.4 (عارضی) سے 109.2 (عارضی) پر آگیا۔

موٹر گاڑیوں، ٹریلرس اور نیم ٹریلرس کی تیاری سے متعلق گروپ کے پچھلے مہینے کے انڈیکس میں 0.1 فیصد کی کمی ہوکر 110.4 (عارضی) سے 110.3 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ منی بس؍ بس، بریک پیڈ؍ بریک لائنر؍ بریک بلاک؍ بریک ربر، دیگر فلٹر ایلیمنٹ اور ریڈیئٹرس کی قیمت میں (1-1 فیصد) کی کمی رہی۔

دیگر ٹرانسپورٹ ساز و سامان کی تیاری کے گروپ کے پچھلے مہینے کے انڈیکس میں 0.2 فیصد کی کمی ہوکر یہ 110.8 (عارضی) سے 110.6 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ پروپیپلرز اور کشتیوں؍ بحری جہازوں کے بلیڈ کی قیمتوں میں (1 فیصد) کی کمی رہی۔

فرنیچر کی تیاری کے گروپ کے پچھلے مہینے کے انڈیکس میں 2.0 فیصد کی کمی ہوکر 122.5 (عارضی) سے 120.1 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ فوم اور ربر کے گدوں کی قیمت میں (8 فیصد) کی کمی، لکڑی کے فرنیچر کی قیمت میں (2 فیصد) اور پلاسٹک فکسچرز کی قیمت میں (1 فیصد ) کی کمی رہی۔

دیگر مینوفیکچرنگ گروپ کے پچھلے مہینے کے انڈیکس میں 2.8 فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 108.7 (عارضی) سے 111.7 (عارضی) تک پہنچ گیا، جس کی وجہ تاش کے پتوں کی قیمت میں (4 فیصد)، سونے اور سونے کے زیورات کی قیمت میں (3 فیصد) اور کرکٹ بال کی قیمت میں (2 فیصد) کا اضافہ ہے۔

ڈبلیو پی آئی کھانے کا انڈیکس (وزن 24.38 فیصد)

کھانے کی اشیاء پر مشتمل ڈبلیو پی آئی خوراک کے انڈیکس پر مبنی افراط زر کی شرح، ابتدائی اشیاء کے گروپ اور خوراک کی مصنوعات سے، تیارشدہ کی مصنوعات کے گروپ میں نومبر 2017 میں 4.10 فیصد سے دسمبر 2017 میں 2.91 فیصد تک۔

اکتوبر 2017 کا قطعی انڈیکس (بنیادی سال: 2011-12 = 100)

اکتوبر 2017 کے لئے، سبھی اشیاء کے لئے تھوک قیمتوں کا حتمی انڈیکس  (بنیادی سال 2011-12= 100) 115.5 (عارضی) کے مقابلے 115.6 رہا اور قطعی انڈیکس کی بنیاد پر افراط زر کی سالانہ شرح 3.59 فیصد (عارضی) کے مقابلے 3.68 فیصد رہی، جو 14.11.2017 کو بالترتیب بیان کی گئی ہے۔

 

U-299



(Release ID: 1516717) Visitor Counter : 174


Read this release in: English