پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
‘‘بھارتی ریفائننگ صنعت آنے والے برسوں میں مزید قوی ترین بن کر ابھرے گی’’۔ جناب دھرمیندر پردھان
ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل کی بائیسویں میٹنگ۔ بھوبنیشور میں افتتاح توانائی شعبے کے مقتدر ایوارڈس کی تقسیم
جناب دھرمیندر پردھان کے ہاتھوں ‘‘2040 تک تیل صاف کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کی رپورٹ’’ کا اجرا
Posted On:
13 JAN 2018 8:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15/جنوری۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس نیز ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیر، جناب دھرمیندر پردھان نے، اعلیٰ تکنالوجی کے مرکز (سی ایچ ٹی) اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعے مشترکہ طور پر، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت حکومت ہند کے زیر اہتمام 13 جنوری 2018 کو بھوبنیشور میں بائیسویں ریفائنری تکنالوجی اور پیٹروکیمیکلس میٹنگ (آر پی ٹی ایم) کا اہتمام کیا۔ اس میٹنگ کا موضوع تھا ‘‘ڈاؤن اسٹریم ہائیڈرو کاربن شعبے میں ابھرتے ہوئے رجحانات’’۔
جناب پردھان نے اپنے افتتاحی خطبے میں قوی امید کا اظہار کیا کہ بھارتی ریفائنری صنعت قدم بہ قدم مستحکم ہورہی ہے اور آئندہ آنے والے وقت میں معیارات میں اضافہ کرے گی اور عالمی عمدگی حاصل کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ مطلع عالم پر مختلف النوع دخل اندازی والی تکنالوجیاں منظرعام پر آرہی ہیں تاہم بھارتی صنعت ضرور ترقی کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی نجی اور سرکاری تیل اور گیس کی کمپنیوں کو آئندہ دو دہائیوں کے اندر کم سے کم 200 ملین ٹن تیل صاف کرنے کی اضافی صلاحیت بہم پہنچانی چاہئے تاکہ ایشیائی ریفائنری اور مصنوعات برآمدات کے مرکز کے طور پر بھارت کی قیادت برقرار رہ سکے۔ انھوں نے کہا کہ مربوط ریفائنری یعنی پیٹرو کیمیکل کمپلیکس، اس صنعت کے لئے زیادہ سے زیادہ فوائد لے کر آئیں گے۔ جدت طرازی اور تحقیق و ترقیات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ ہمہ گیر ترقیات اور شرح نمو کے حصول نیز صاف ستھری اور واجبی لاگت والی توانائی جو بڑی تعداد میں عوام کے لئے درکار ہے، کی تکمیل کے لئے اس کی ازحد اہمیت ہے۔ جناب دھرمیندر پردھان نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ یہ میٹنگ اڈیشہ میں منعقد ہوئی ہے اور انھوں نے کہا کہ اس اہتمام سے ریاست کو مشرقی بھارت کے توانائی باب کے طور پر منظرعام پر لانے میں مدد ملے گی۔ اسے نئے بھارت کے لئے پوروودے یعنی خوش حال مشرق کا نام دیا گیا ہے۔
اس موقع پر جناب پردھان نے آر پی ٹی ایم کمپینڈیم اور 2040 تک ریفائننگ کی صلاحیت میں اضافہ سے متعلق رپورٹ کا بھی اجرا کیا جو تیل اور گیس کی صنعت کو آگے بڑھانے کی سمت کا تعین کرتی ہے۔ انھوں نے اس موقع سے متعلق ایک پوسٹر نمائش کا بھی افتتاح کیا، جس میں ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل شعبے میں بھارتی اور غیرملکی کمپنیوں کے ذریعے حاصل کی گئی ترقیات دکھائی گئی ہیں۔
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت، حکومت ہند کے سکریٹری جناب کے ڈی ترپاٹھی نے کلیدی خطبہ دیا۔ وزارت کے جوائنٹ سکریٹری (ریفائنریز) جناب سندیپ پنڈریک نے بھی خطاب کیا اور ڈاؤن اسٹریم ہائیڈروکاربن کے شعبے میں ابھرتے ہوئے رجحانات پر روشنی ڈالی۔
وزیر موصوف نے اس موقع پر 2015-16، 2016-17 کے لئے توانائی شعبے کے مقتدر ایوارڈ یعنی تیل صاف کرنے کی کارکردگی میں اصلاحات سے متعلق ایوارڈ، او جی سی ایف ایوارڈ، جدت طرازی ایوارڈ اور تیل صنعت سلامتی ایوارڈ بھی تقسیم کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔ م ر(
(15.01.2018)
U-296
(Release ID: 1516704)
Visitor Counter : 78