محنت اور روزگار کی وزارت

بیڑی کارکنان اور غیرمنظم مزدوروں کے لئے محنت اور روزگار کی وزارت کے ذریعے بریلی میں بڑے کیمپ کا اہتمام

Posted On: 13 JAN 2018 7:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15/جنوری۔ محنت اور روزگار کی وزارت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے 13 جنوری 2018 کو بریلی میں بیڑی کارکنان اور غیرمنظم مزدوروں کے لئے محنت اور روزگار کی وزارت کے زیر اہتمام منعقدہ ایک بڑے کیمپ کا افتتاح کیا۔

اس کیمپ میں چھ ہزار سے زائد کارکنان نے شرکت کی۔ جائے موقع 70 استفادہ کنندگان کو ہاؤسنگ سینکشن اسناد جاری کی گئیں۔ پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی) اور پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی) کی تقریباً 3 ہزار بیمہ اسناد استفادہ کنندگان کے حوالے کی گئیں۔ تقریباً 250 کارکنان کو عینکیں تقسیم کی گئیں، جن کی آنکھوں کی جانچ پہلے ہی عمل میں آچکی تھی۔

اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب گنگوار نے کہا کہ ان کی حکومت ملک کے غیرمنظم شعبے کے کارکنان کی فلاح و بہبود کے لئے عہدبند ہے اور اس طرح کے کیمپوں کے اہتمام سے تمام تر شراکت داروں کے مابین حکومت کی بہبودی اسکیموں کے بارے میں بیداری میں اضافہ ہوتا ہے۔

انھوں نے اترپردیش کے وزیر محنت جناب سوامی پرساد موریہ اور مزدوروں سے متعلق محکمہ نیز ڈی جی ایل ڈبلیو کے افسروں کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی محنت نے اس کیمپ کو بڑے پیمانے پر کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔

 

 

    

 

U-294



(Release ID: 1516702) Visitor Counter : 47


Read this release in: English