وزارت دفاع

او این جی سی ہیلی کاپٹر عملے کی تلاش – اپ ڈیٹ نمبر 2

Posted On: 14 JAN 2018 7:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔15؍جنوری۔بھارتی بحریہ کے ذریعے حادثے کا شکار ہوچکے پون ہنس  ہیلی کاپٹر (سی/ایس   وی ٹی-پی ڈبلو ڈی ) کی تلاش 13 جنوری 2018 کے رات بھر اور اس کے بعد بھی جاری رہی۔

آئی این ایس ٹی ای جی اپنے انٹگرل ہیلو کے ساتھ سینئر آفیسر سرچ فورس کی ڈیوٹی میں مصروف رہا جو 13 جنوری 2018 کو 17:15 بجے سے شروع ہوئی اور یہ عملہ آئی این، آئی سی جی اور او این جی سی اثاثوں کے ساتھ ملکرتلاش اور بچاؤ کے عمل میں مصروف رہا۔

اس کے علاوہ آئی این ڈورنیئر  (اوسط دائرہ کار والا طیارہ)  اور پی 81 (وسیع دائرہ کار والا طیارہ) سطح آب پر 13 جنوری 2018 کی رات بھر مصروف رہا اور اس کے ساتھ ہیلی کاپٹر بھی مصروف عمل رہے جن میں ایس کے 520 اور چیتک سی ایچ 429 ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ بحری جہازوں اور طیاروں نے جو ملبہ پانی پر تیرتا ہوا دیکھا اسے نکالنے کا عمل بھی جاری تھا۔

آئی این ایس ماکر، جو ایک خصوصی ہائیڈرگرافک بحری جہاز ہے اور جس پر مخصوص آلات لگے ہوئے ہیں وہ بھی 14جنوری 2018 سے تلاش کی کوششوں میں تعاون دے رہا ہے۔ مجموعی طور پر 16 بحری جہاز (02 آئی این، 05 آئی سی جی او ر09 او این جی سی) اور چار طیارے یعنی سیکنگ ، چیتک جن کا تعلق بھارتی بحریہ سے ہے اور ڈونیئر / چیتک جن کا تعلق آئی سی جی سے ہے، وہ 14 جنوری 2018 سے مصروف عمل ہیں۔

او ایس وی ٹی اے جی -15 اور او ایس وی سمندر سیوک (او ایس وی) فی الحال سروے اور متعلقہ علاقے میں غوطہ لگانے میں مصروف ہیں اور دیگر آئی این ، آئی سی جی اور او این جی سی اثاثے بھی تلاش میں لگے ہوئے ہیں تاکہ گمشدہ عملے اور طیارے کے ملبے کا پتہ لگایا جاسکے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-292



(Release ID: 1516678) Visitor Counter : 81


Read this release in: English