وزارت خزانہ

حکومت نے قومی معدنیات ترقیات کارپوریشن سے 2.52فیصد اداشدہ سرمایہ نکالا

Posted On: 10 JAN 2018 6:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،11 جنوری :حکومت نے بڑی کامیابی کے ساتھ قومی معدنیات ترقیات کارپوریشن ( این ایم ڈی سی ) سے 2.52فیصد اداشدہ سرمایہ جو 1200کروڑروپے کے بقدرہے ، نکال لیاہے ۔ یہ سرمایہ 980.05کروڑروپے غیرریٹیل سرمایہ کارو ں اور 232کروڑروپے (مجموعی ) ریٹیل  سرمایہ کاروں کے شامل ہیں اور یہ عمل آفرفارسیل (اوایف ایس ) میکانزم کے توسط سے انجام دیاہے ۔

          اصلاًاین ایم ڈی سی میں او ایف ایس کے سلسلے میں 1.5فیصد اداشدہ سرمایہ نکاسی عمل میں آنی تھی جو 153.50روپے کے فلورپرائس ، فی  شیئرکے لحاظ سے عمل میں آنی تھی ۔

          ریٹیل شراکت کی حوصلہ افزائی کے لئے کٹ آف پرائس پر5فیصد رعایت ریٹیل سرمایہ کاروں کے لئے مقررکی گئی تھی ۔ ریٹیل پورشن کے لئے 439.64فیصداوورسبسکرپشن عمل میں آیاتھا۔

          اس اجرأ کے تحت غیرملکی سرمایہ کاری ، راغب ہوئی ہے ، ساتھ ہی گھریلو اور ادار ہ جاتی سرمایہ کار اور میوچول فنڈز نے اس جانب توجہ دی ہے ۔ اس سودے کے ساتھ حکومت ہند کی این ایم ڈی سی میں شیرہولڈنگ 74.94فیصد سے گھٹ کر72.42ہوگئی ہے ۔

***************

U-238


(Release ID: 1516339) Visitor Counter : 91


Read this release in: English