شہری ترقی کی وزارت
2.03لاکھ کروڑروپے کی لاگت سے 37.5لاکھ مکانات پی ایم اے وائی (یو) کے تحت تعمیر کئے جانے کو منظوری
مشن کے آغاز سے لے کر، اب تک کی مدت میں ،مرکز اورریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں نے 17.32لاکھ مکانات کی بنیاد رکھی اور 4.68لاکھ مکانات مکمل ہوچکے ہیں ۔ریاستوں /مرکزکے زیرانتظام علاقوں کو 12916کروڑروپے کا اجرأ
26ریاستوں /مرکزکے زیرانتظام علاقوں نے زمین جائیداد سے متعلق قواعد کی مشتہری کی -6ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں نے مستقل زمین جائیداد ،ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی
تقریباً20ہزارکروڑروپے کے پروجیکٹ ،ریگولیٹری اتھارٹیوں کے تحت درج رجسٹرکئے گئے ، سووچھ بھارت مشن (شہری) 1977شہروں کو اوڈی ایف شہرقراردیاگیا
43لاکھ انفرادی بیت الخلأ اور 2.43لاکھ کمیونٹی پبلک ٹوائلٹ کی تعمیر
2017میں، سووچھ سرویکشن 434شہروں کی زمرہ بندی کے ساتھ عمل میں آیا/سوچھتاسرویکشن 2018 میں
4041 شہروں پر احاطہ کرنے کے لئے 4جنوری ،2018سے آغاز
میٹروریل پالیسی 2017کی رونمائی
سال کے دوران 180کلومیٹرمیٹرولائن آپریشن کے لئے کھولی گئی اس طرح ملک بھرمیں 430کلومیٹرمیٹروریل لائن مصروف عمل
ڈی ڈی اے تمام آراضی وسائل کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لئے کمربستہ
قومی ٹرانزٹ سے مربوط ترقیاتی پالیسی کا اجرأ تاکہ شہری علاقو
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 JAN 2018 12:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،یکم جنوری : وزارت کا نام ازسرنوہاوسنگ اور شہری اموررکھاگیاہے ۔اس سے قبل، دوعلیحدہ وزارتیں شہری امورکی نگراں تھیں ، ان ہی دونوں وزارتوں کو اربن مشن کو مہمیزکرنے کے لئے باہم مربط کردیا گیاہے ۔اس مشن کو عملی جامہ پہنچانے کے لئے سنگ میل پہل قدمیاں کی گئی اور تیز رفتاری کے ساتھ اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے ازسرنوتوانائی سے سرشارکیاگیااور نفاذ کے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دورکیاگیا۔ شہری نقل وحمل کو اعلیٰ ترجیح دی گئی ہےاور وزیراعظم نریندرمودی نے کوچی حیدرآباد ، دلی، ناگپوراورپونے سمیت متعدد نئی میٹرولائنوں کا سنگ بنیاد رکھایا اس کا افتتاح کیا۔ مجموعی طورپر احمدآباد ، ناگپور، لکھنؤ ، چنئی ،(توسیعی) پونے ، اور گریٹرنوئیڈااور دہلی میٹرو توسیع کے سلسلے میں مزید نئے نوپروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے اور49ہزارکروڑروپے کی لاگت سے 180کلومیٹرطویل میٹرولائن بچھائی گئی ہے۔ اب تک پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 37.5لاکھ مکانات منظورکئے جاچکے ہیں، جن کی لاگت 2.03 کروڑروپے کے بقدرہے ۔ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت 90شہروں کو اب تک تین ادوار میں منتخب کیاجاچکاہے اوران میں سے 77شہروں میں پہلے ہی خصوصی مقصد والی وہیکلوں نے کام شروع کردیاہے ۔ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت 2864پروجیکٹ ، 135958کروڑروپے کی لاگت سے نفاذ کے مختلف مراحل میں ہیں جن کا مقصد بنیادی ڈھانچوں کو بہتربنانا اورشہری علاقوں میں رہائش اورمعیار حیات کو بہتربناناہے ۔ تقریباً43لاکھ انفرادی گھریلوبیت الخلاوں کی تعمیر عمل میں آچکی ہے اور 1970شہروں کو سوچھ بھارت مشن (شہری) کے تحت کھلے میں رفع حاجت سے صاف شہرقراردیاجاچکاہے ۔ پہلی مرتبہ سرویکشن 2017 میں ، 434شہروں میں انجام دیا جاچکاہے ، شہری مراکز کی منصوبہ بند اور ہمہ گیرترقی کے لئے نیشنل ٹرانزٹ اورینٹیڈ ڈیولپمنٹ پالیسی وضع کی گئی ہے ۔ احیأ اور تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے تبدیلی سے ہمکنارکرنے والی اصلاحات پرمبنی اٹل مشن ( اے ایم آریوٹی ) 500شہروں کے لئے شروع کیاگیاہے جہاں پانچ ، تبدیلی سے متعلق اصلاحات کی شناخت کی گئی ہے اور 10ہزارکروڑروپے کی تجویز آئندہ تین برسوں کے دوران ان اصلاحات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے رکھی گئی ہے ۔ شہروں میں گندے پانی کے نکاس اور 12321کروڑروپے کے 271پروجیکٹ سیپٹک انتظام کے لئے الگ سے دئے گئے ہیں ۔
***************
U-04
(ریلیز آئی ڈی: 1514831)
وزیٹر کاؤنٹر : 38