امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 DEC 2017 8:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔29؍دسمبر۔ حکومت ہند نے ریاستوں کو یہ اجازت دینے کے اقدامات کئے ہیں کہ وہ پیاز کی ذخیرے کرنے کی حد مقرر کریں۔ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ لائسنس جاری کرنے، ذخیرہ کی حد مقرر کرنے اور نقل وحمل پر پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ضروری اقدامات کریں۔ ان سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ تاجروں، کسانوں، خردہ فرشوں اور صارفین کی انجمنوں کے ساتھ ریاستی اور ضلع کی سطح پر وقفے وقفے سے میٹنگیں کریں اور ان پر زور دے کہ وہ نامناسب اور غیر قانونی تجارتی عمل اور منافع خوری سے بعض رہے۔ حکومت نے ریاستوں سے یہ بھی درخواست کی  ہے کہ وہ بے ایمان تاجروں اور پیاز کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ضروری اشیاء سے متعلق قانون کے تحت کارروائی کریں۔

صارفین کے امور، خوراک اور تقسیم عامہ کے وزیرمملکت جناب سی آر چودھری نے آج راجیہ سبھا میں مذکورہ بالا معلومات فراہم کی۔

 

************

م ن۔ و  ا۔  رض

U-6570  


(ریلیز آئی ڈی: 1514745) وزیٹر کاؤنٹر : 31