کابینہ
کابینہ نے ٹیلی مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کا پس منظر رکھنے والے محکمہ ٹیلی مواصلات ( ڈی او ٹی) اور دیگر وزارتوں کے گروپ اے کے افسروں کے ٹیلی کمیونی کیشنز کنسلٹینٹس انڈیا لمٹیڈ( ٹی سی آئی ایل) میں ڈیپوٹیشن پر جانے کی منظوری دے دی
Posted On:
16 NOV 2017 7:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔16؍نومبر۔مرکزی کابنیہ نے جس کی صدارت وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کی۔ٹیلی مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کا پس منظر رکھنے والے محکمہ ٹیلی مواصلات ( ڈی او ٹی) اور دیگر وزارتوں کے گروپ اے کے افسروں کے ٹیلی کمیونی کیشنز کنسلٹینٹس انڈیا لمٹیڈ( ٹی سی آئی ایل) میں ڈیپوٹیشن پر جانے کی منظوری دی ہے جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
ٹیلی کمیونی کیشنز کنسلٹینٹس انڈیا لمٹیڈ( ٹی سی آئی ایل) کو یہ اجازت دی جائے کہ وہ ٹیلی مواصلات اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کا پس منظر رکھنے والے محکمہ ٹیلی مواصلات ( ڈی او ٹی) اور دیگر وزارتوں کےگروپ اے افسران کو 01-10-2017 سے اس تجویز کی منظوری کے درمیانی وقفہ میں( اس سے پہلے کابینہ کی منظوری کی مدت 30-09-2016 تک تھی) ڈی پی ای کے رہنما خطوط کے مطابق بشرطیکہ بورڈ سے کم سطح کےعہدے زیادہ سے زیادہ 10 فیصد ہوں، منظوری کی تاریخ سے مزید تین سال کے عرصے کے لئے ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹینس انڈیا لمٹیڈ ( ٹی سی آئی ایل) میں ڈیپو ٹیشن پر رکھاجاسکتا ہے۔ اور اس کے لئے فوری طور پر کام دینے کے اصول سے چھوٹ حاصل ہوگی۔
ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹینس انڈیا لمٹیڈ( ٹی سی آئی ایل) میں بورڈ سے کم سطح کے عہدوں میں چھوٹ کے مسئلہ سے مستقبل میں ڈی پی او ایم نمبر 18(6)/2001-GM-GL-77 مورخہ 28-12-2005 کے مطابق نپٹا جائے تاکہ اس طرح کی تجویز کو کابینہ کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔
************
م ن۔ ج۔ رض
(16-11-2017) Words-322
U-5762
(Release ID: 1509880)