آبی وسائل، دریائی ترقیات اور گنگا احیاء کی وزارت
وزیر اعظم نمامی گنگے پروگرام کے تحت وارانسی میں تعمیر ہو نے والے ایس ٹی پی کا سنگ بنیاد رکھیں گے
Posted On:
21 SEP 2017 8:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 ستمبر/وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22 ستمبر 2017 کو وارانسی کے رمانا میں ہائبرڈ اینو ایٹی ۔ پی پی پی ماڈل پر مبنی 50 اایم ایل ڈی سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی)کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ پہلی مرتبہ ہے جب سیویج کے شعبے میں ہائبرڈ اینو ایٹی ۔ پی پی پی ماڈل کو اپنا یا جا رہا ہے ۔ یہ نما می گنگے پروگرام کے تحت نرمل گنگا کے خواب کو حقیقت کی شکل دینے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے ۔
وارانسی میں 50 ایم ایل ڈی کے ایس ٹی پی کی تعمیر ، اسے چلا نے اور اس کا رکھ رکھا ؤ کر نے کا کا م تقریباً 153.16 کروڑ روپئے کی لا گت سے ایسل انفرا پروجیکٹ لمیٹیڈ کی زیر قیا دت ایک کنسورشیم کو دیا گیا ہے ۔
حکومت ہند نے سو فیصد مرکزی امداد کے ساتھ ہائبرڈ اینو ایٹی پر مبنی پی پی پی ماڈل کوکابینہ کی میٹنگ میں اپنی منظوری دی تھی۔اس ما ڈل کے تحت ایس ٹی پی کو ڈیولپ کر نے ، اسے آپریٹ کرنے اور اس کا رکھ رکھا ؤ کرنے کا کام ایک مخصوص مقصد والے ادارے (ایس پی وی)کے ذریعہ مقامی سطح پر کیا جا ئے گا ۔ اس ماڈل کے مطابق 40 فیصد سرما یہ جا تی لا گت کی ادائیگی تعمیر کے دوران کی جائے گی جبکہ لاگت کی بقیہ 60 فیصد رقم پروجیکٹ کی پوری لا ئف کے دوران آئندہ 15 برسوں میں آپریشن اور رکھ رکھا ؤ کے لئے دی جا ئے گی ۔
اس ماڈل کی ایک سب سے زیا دہ اہم خصوصیت یہ ہے کہ اینو ای ٹی اور او اینڈ ایم ادائیگیاں ایس ٹی پی کی کا ر کردی کے ساتھ مر بوط ہیں ۔ اس کی وجہ سے تعمیر شدہ املاک کی مسلسل بہتر کا ر کردگی یقینی بنے گی کیونکہ اس میں جواب دہی ، ما لکانہ حق اور زیا دہ سے زیادہ بہتر کا ر کردگی کا عنصر شامل ہوگا ۔
***
م ن۔م م۔م ح
UNO-4704
(Release ID: 1503699)
Visitor Counter : 18