بھارتی چناؤ کمیشن

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے نیشنل کنٹیکٹ سینٹر(قومی مرکز رابطہ) قائم کیا

سینٹر کا ٹال فری نمبر 1800111950 ہے

Posted On: 11 MAY 2017 8:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12۔ مئی ۔ہرووٹ کی اہمیت ہوتی ہے ۔اسی طرح ہر ووٹر بھی اہم ہوتا ہے  اور الیکشن کمیشن  ووٹروں یعنی رائے دہندگان کی   بغیر کسی قسم کی خامیوں  کے خدمت کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے ۔ وقتاََ فوقتاََ  اس عہدبستگی کی روشن مثالیں بھی سامنے آتی رہی ہیں  اور اب الیکشن کمیشن نے  ایک اور شاندار اقدام کرتے ہوئے  ایک قومی مرکز رابطہ یعنی نیشنل کنٹیکٹ سینٹر قائم  کیا ہے جس کا ٹال فری نمبر یہ  ہے :1800111950  ۔   اب اس نمبر پر ملک کے کسی بھی حصے سے کوئی بھی شہری  دن میں کسی بھی وقت  ہندی اور انگریزی زبان میں سوال پوچھ سکتا ہے یا اپنی شکایت درج کراسکتا ہے ۔ اس نمبر پر کال کرنے والا  انتخابات  ، ووٹنگ کی تاریخوں ، ای پی آئی سی ، فہرست رائے دہندگان  اور  آن لائن رجسٹریشن کے بارے میں سوالات کرسکتا ہے اور معلومات حاصل کرسکتاہے  ۔اس کے ساتھ ہی اس ٹال فری نمبر پر شکایت بھی درج کرائی جاسکتی ہے ۔ یہی نہیں بلکہ  کمیشن کے ایگزیکٹو افسرا ن   رائے دہندگان کو     معلومات فراہم کرانے اور ان میں بیداری پیدا کرنے کے  لئے مسلسل فون کال کرتے رہتے ہیں ۔

یہ نیشنل کنٹیکٹ سینٹر   قومی  تدارک شکایات نظام   یعنی  نیشنل گریوانس  ریڈریسل سسٹم   سافٹ وئیر پر    کام کرتا ہے ۔  یہ سافٹ وئیر ایک ہی کھڑکی سے ، ایس ایم ایس اور ویب سائٹ کے رابطے سے حاصل ہونے والے ای –میل پیغامات     اور شکایات  پر وقت مقررہ کے اندر مربوط طریقے سے  کام کرتا ہے ۔  اس نمبر پر  کوئی بھی شہری  کمیشن کے ایگزیکٹو افسر سے رابطہ قائم کرکے نہ صرف اپنی شکایت درج کراسکتا ہے بلکہ  اپنی شکایت     پر کارروائی کی نوعیت بھی معلوم کرسکتا ہے ۔علاوہ ازیں  عام شہری اس نمبر پر اپنے مشورے اور  تبصرے بھی      بھیج سکتا ہے ۔  یہ قومی مرکز رابطہ یعنی نیشنل کنٹیکٹ سینٹر      انتخابی اصلاحات  کو روبہ عمل لائے جانے کی سمت میں ایک اہم قدم کی حیثیت رکھتا ہے ۔ جہاں شہریو ں اور افسران کو      چناؤ سے قبل ،چناؤ کے دوران یا چناؤ کے بعد  الیکشن کمیشن کی  ہدایات کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی شکایات درج کراسکتا ہے  اور اس کے عمل پر نگاہ رکھ سکتا ہے ۔

  ملک کی دیگر ریاستوں او رمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی اسٹیٹ  کنٹیکٹ سینٹر ( ایس سی سی )  اور دسٹرکٹ کنٹیکٹ سینٹر  ( ڈی سی سی ) قائم کئے جائیں گے تاکہ    شہریوں  کے مسائل / ان کے سوالات پر   ان رابطہ مراکز  کے ذریعہ معلومات کے بہاؤ  کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اس کے ساتھ  ہی نیشنل کنٹیکٹ سینٹر ایک آئی ٹی ضابطہ اخلاق بھی مرتب کرے گا تاکہ موصول ہونے والی کالوں کو باقاعدگی کے ساتھ اسٹیٹ کنٹیکٹ سینٹر بھیجا جاسکے ۔توقع ہے کہ انٹگریٹیڈ کنٹیکٹ سینٹر کا کام شروع ہونے کے بعد  الیکشن کمیشن      ملک بھر کے شہریوں کو   مختلف زبانوں میں     مربوط  طریقے سے  معلومات فراہم کراسکے گا۔

                                                                                                                                                                                                         آئی سی ٹی 2025  ویژن ڈاکومنٹ:

چناؤ کے ہمہ جہت عمل اور کام کاج کی یکجائی کی غرض سے  آئی سی ٹی 2025 کے عنوان سے   آئی ٹی بنیادی سہولیات   کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔  آئی سی ٹی 2025  کی ویجن ڈاکومنٹ    محض  ڈجیٹائزیشن کے بجائے  ڈجیٹلائیزیشن   کا  آغا ز ہے ۔ آئی سی ٹی 2025  میں ڈجیٹلائیزیشن کو کلیدی حکمت عملی کی حیثیت حاصل ہے اور   یہ نظام تازہ ٹکنالوجی  سے کام کرنے   اور  الیکشن ایکو سسٹم    بیشتر ڈجیٹل وسائل    دستیاب کرائے جانے کے طریقہ کار کو  مربوط  کئے جانے کی ایک جامع حکمت عملی     کی حیثیت رکھتا ہے ۔  

عزت مآب الیکشن کمیشن کی جانب سے  آئی سی ٹی 2025  کا آغاز :

ڈجیٹلائزیشن پر  مرکزی طور سے توجہ مرکوز کرنے والے آئی سی ٹی 2025  کے پراجیکٹ  انتخابی عمل اور  چناؤ کرائے جانے  پر ہمہ وقت نگاہ رکھ سکیں گے ۔آئی سی ٹی  2025  کے چار اہم اجزا حسب ذیل ہیں :

    1. انٹگریٹیڈ سافٹ وئیر ایپلی کیشن  ۔
    2. جی آئی ایس اینالیٹک  اینڈ  انٹگریٹیڈ کنٹیکٹ سینٹر  ۔
    3. آئی ٹی ڈھانچہ جاتی سہولیات بشمول ڈاٹا سینٹر،  آئی ٹی سکیورٹی  اور ڈزاسٹر ریکوری ۔
    4. نالیج منجمنٹ ، کپیسیٹی  بلڈنگ  اور سوشل میڈیا کے وسائل  سے استفادہ ۔

مزید برآں الیکشن کمیشن نے  اپنے انتخابی کتابچوں میں سالانہ رپورٹ  2017  اور  الیکٹورل  اسٹیٹسٹکس پاکٹ بک 2017  بھی شائع  کی ہے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔ س ش ۔ رم

U-2236



(Release ID: 1489712) Visitor Counter : 122


Read this release in: English