ریلوے کی وزارت

حکومت ہند نے این ایس سی این /آر اور این ایس سی این /این کے کے خلاف کارروائی کے تعطل کی مدت میں اضافہ کیا

Posted On: 18 APR 2017 2:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔18؍اپریل۔حکومت ہند اور نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ (این ایس سی این/آر) کے درمیان اور حکومت ہند اور نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ (این ایس سی این /این کے) کے درمیان، جنگ بندی کا معاہدہ جاری ہے۔ حکومت ہند نے فیصلہ کیا ہے کہ این ایس سی این /آر اور این ایس این /این کے کے خلاف کارروائی کے تعطل کی مدت میں مزید ایک سال توسیع کردی جائے۔ یہ توسیع 28اپریل 2017 سے  نافذ ہوگی۔

اس معاہدے پر وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری  جناب ستیندر گرگ نے حکومت ہند کی طرف سے اور جناب توشی لونگ کمیر  اور جناب املونگ نُکشی چانگ نے این ایس سی این /آر اور جی پی آر این /این ایس سی این کے سُپروائزر جناب جیک جمومی  نے این ایس سی این / این کے کی طرف سے دستخط کیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ا س  ۔ ۔ ع ن

U-1917


(Release ID: 1488108) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi