کابینہ

قومی شاہراہ نمبر 2 کے تحت ہنڈیا –وارانسی سیکشن کو چھ لینوںمیں بدلنے کی تجویز کو کابینہ کی منظوری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 MAR 2017 1:20PM by PIB Delhi

  

نئی دہلی،16۔مارچ    ۔اقتصادی امور سے وابستہ کابینہ کمیٹی نے وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں  اترپردیش میں   قومی شاہراہ نمبر دو کے تحت  واقع،  ہنڈیا – وارانسی سیکشن  کو ترقی دے کر  چھ لینوں میں بدلنے  کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
          اس  کے تحت  تمام تر کام  قومی شاہراہ ترقیات پروجیکٹ  (این ایچ ڈی پی ) مرحلہ پانچ   کےتحت انجام دیا جائے گا۔ مذکورہ منظوری مخلوط  سالانہ طرز پر دی گئی ہے۔
          مذکورہ چھ لیننگ کے کام کی  تخمینہ لاگت  2147.33  کروڑ روپے ہے ، جس میں  آراضی کے حصول ،  باز آبادکاری  اور ازسرنو انتظام اور دیگر ماقبل تعمیرات  سرگرمیوں  کی لاگت بھی شامل ہے ۔ اس سڑک کی مجموعی طوالت  73  کلومیٹر کے لگ بھگ ہوگی ۔
          مذکورہ پروجیکٹ،  اترپردیش میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد گار ثابت ہوگا اور  ٹریفک خصوصاََ  بھاری ٹریفک، جو اس راستے پر چلتا ہے اس کی لاگت اور مسافت دونوں میں  تخفیف لانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس سڑک کی  ترقی سے  ریاست کے متعلقہ علاقوں  کی سماجی -  اقتصادی حالت بھی بہتر ہوگی اور پروجیکٹ سے متعلق سرگرمیوں کے سلسلےمیں مقامی مزدوروں کی ضروریات   اورخدمات  کے مضمرات  کو مد نظر رکھتے ہوئے روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے ۔ ایک تخمینے کے مطابق، ایک کلومیٹر شاہراہ  کی تعمیر میں 4076  افرادی دن  لگتے ہیں ۔ لہذا اس تخمینے کو دیکھتے ہوئے اس پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران، مقامی طور پر مجموعی  تین لاکھ  ایام افراد  کے بقدر روز گار مضمرات  فراہم ہوسکیں گے۔
          مذکورہ پروجیکٹ ہنڈیا اور وارانسی کے علاقے پر احاطہ کرے گا۔
 
م ن ۔ رم

(ریلیز آئی ڈی: 1484558) وزیٹر کاؤنٹر : 16