سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

قومی کمیشن برائے پسماندہ طبقات (منسوخی ) بل 2017کو پارلیمنٹ کی منظوری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 AUG 2018 1:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،7 اگست   : قومی  کمیشن برائے پسماندہ طبقات ( منسوخی ) بل 2017کو کل  راجیہ سبھا نے  اپنی منظوری دے دی  ہے ۔ سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے وزیرجناب تھاورچند گہلوت نے کل  راجیہ سبھا میں آئین (123ویں ترمیم ) بل 2017 اور  لوک سبھا کےذریعہ  کی گئی مزید  ترامیم کے ساتھ پیش کیا۔ یہ ترمیمی بل قومی کمیشن برائے پسماندہ طبقات ایکٹ مجریہ 1993کو منسوخ کردیگا جسے لوک سبھا نے منظورکیاتھا۔

          اس بل کو راجیہ سبھا نے ایک ترمیم ( شق 3کے بغیر) اپنے 31جولائی ، 2017کے اجلاس میں منظوری دی تھی اور اسے لوک سبھا کی منظوری کے لئے آگے بڑھایاتھا۔ لوک سبھا نے اس بل کو متبادل ترامیم  اورمزید ترامیم کے ساتھ 2اگست ، 2018کے اپنے اجلاس میں منظوری دے دی ہے۔

                                           *************

(م ن ۔ع  آ : 07.08.2018)

U-4098


(ریلیز آئی ڈی: 1541889) وزیٹر کاؤنٹر : 25